ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے بغاوت کر دی،تحریک انصاف حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان ۔۔۔حکومت خطرے سے باہر نکل آئی

لاہور (پی این آئی) ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کوغیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کروا دی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں کے جائز کام ہرصورت کریں گے، صوبے کی ترقی میں آپ لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ اور

پیپلزپارٹی کے 10 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حکومتی کارکردگی، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کرنے والوں میں نشاط ڈاہا، غیاث الدین، فیصل خان، محمد غضنفر، محمد ارشد، اشرف علی، اظہرعباس اور یونس انصاری شامل ہیں، اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کروائی کہ آپ ہمارے لیے معزز ارکان اسمبلی ہیں، آپ لوگوں کے جائز کام ہرصورت کریں گے۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ کے کرچلیں گے۔ آپ لوگوں کے ساتھ جو معاملات طے پائے ہیں ان پر عملدرآمد کریں گے۔ ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں، تبدیلی آرہی ہے اور آکر رہے گی۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کی حمایت جاری رکھیں گے۔صوبے کی عوام کی خدمت کیلئے مل کرکام جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کا نوٹس لیں گے۔ مجھے ارکان اسمبلی کی ملاقات کا ابھی علم ہوا ہے۔ پہلے بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئیں، آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کوئی مانگے تانگے کی جماعت نہیں ہے۔ہماری جڑیں عوام میں ہیں ، مسلم لیگ ن سلیکٹڈ جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی، غربت سے تنگ عوام کی دہائیاں سنے۔ لیکن حکومت اس طرح کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضیٰ نے بھی غضنفر علی سے جواب مانگ لیا ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ غضنفر علی کا جواب آنے کے بعد آیندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں