شہید کرنل مجیب الرحمٰن کے بارہ سالہ بیٹے کی کمانڈنگ آفیسرسے درخواست نے ہر ایک کی آنکھ نم کردی

اسلام آباد(پی این آئی)” انکل آپ نے میرے چھوٹے بہن بھائیوں کو نہیں بتانا کہ پاپا کو کیا ہوا ہے”۔ شہید کرنل مجیب الرحمٰن کے بارہ سالہ بیٹے کی کمانڈنگ آفیسر سے درخواست نے ہر ایک کو رلادیاتفصیلات کے مطابق کرنل مجیب الرحمن ٹانک کے قریب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے اس سپوت

نے شہادت سے قبل دو انتہائی سفاک دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کاروائی کرکے کئی بے گناہوں کی جانیں لینے کی تیاری کررہے تھے۔جنگ گروپ کے صحافی حیدرنقوی کے مطابق جس وقت کرنل مجیب کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ پنڈی منتقل کیا گیا اُن کے بارہ سالہ بیٹے نے باپ سے لپٹ کر شکایت کی کہ یہ چیٹنگ ہے کیونکہ آپ نے کہا تھا کہ ہم دشمنوں کا مقابلہ کرینگے اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہوگئی۔بعد ازاں جب کرنل مجیب کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے لے جایا جارہا تھا تو شہید کرنل کے بارہ 12 صاحبزادے نے معصومانہ انداز میں کمانڈنگ آفیسر کو درخواست کی کہ انکل میرے دوسرے بہن بھائیوں کو نہ بتائیں کہ پاپا کو کیا ہوا ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔واضح رہے کہ شہید کرنل مجیب الرحمن کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر بارہ سال کے قریب ہے۔کرنل مجیب الرحمٰن نے PMA 91 لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کا تعلق استور کے علاقہ پنجی سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں