سوہاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، چوہدری ارشد گجر مفت لنچ فراہم کریں گے

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈ پٹی کمشنر سیف انور جپہ کہا ہے کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، اس ضمن میں سول سوسائٹی اور اہل علاقہ کا تعاون حاصل ہے، مریضوں کو مفت کھانا کھلانا انتہائی احسن اقدام ہے، ٹی ایچ کیو میں روزانہ کی بنیاد پر 1:30 بجے مریضوں کو سماجی کارکن

چوہدری ارشد گجر کی جانب سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے کو دیگر تحصیلوں میں شروع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ہے۔ڈی سی جہلم نے مریضوں کو خود کھانا ڈال کر دیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن چوہدری ارشد گجر مالک اختر ہوٹل نے بتایا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں اور انکے ساتھ آنے والے لواحقین کو ایک وقت کا کھانا روزانہ فراہم کریں گے،اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر اعجاز بٹ اور اہل علاقہ اور میڈیا نمائندگان و دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ لواحقین کے لئے پناہ گاہ اور فی سبیل اللہ کھانا کھلانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے ایم ایس سے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت ہسپتال کی چار دیواری پر پودے لگوانے کے لئے ہدایات دیں۔انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات اور جاری ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے پوچھا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں