چترال(گل حماد فاروقی) ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی ہے، کپتان کی سربراہی میں ہماری ٹیم ملک میں دس ارب پودے لگاکر جنگلات کی کمی کو پورا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاو ن خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں شجر کاری مہم
میں کی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ اب صوبائی حکومت خان صاحب کے ویژن کے مطابق ہماری ٹیم دس ارب پودے لگائے گی ۔ ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ ہندوستان میں جنگلات کی شرح 23 فی صد ہے اور ملک خداداد پاکستان میں صرف ڈھائی فی صد جنگلات ہیں تو ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کا مشن یہی ہے کہ جنگلات کی کمی کو پورا کیا جائے تمام بنجر زمین، پہاڑوں، دریا کے کنارے اور حالی میدانوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ہم بھی جنگلات کی شرح اسی حد تک لے جائیں گے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیرا عظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے انہوں نے مسلمانوں کا جیون حرام کیا ہے اور ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کا اتنے حقوق حاصل ہیں جتنے کہ اکثریت کو حاصل ہیں انہوں نے اپنا مثال دیتے ہوئے کہا کہ چترال سے حکمران پارٹی کا ایک ایم پی اے یا ایم این اے بھی نہیں ہے مگر پھر بھی خان صاحب کے وعدہ کے مطابق مجھے صوبائی حکومت میں محصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی چن لیا گی اور بعد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اقلیتی امور پر معاون خصوصی کا قلمدان بھی سپرد کیا گیا جو صوبائی وزیر کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر علیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی چترال میں خصوصی دلچسپی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مجھے بھی ایک کروڑ روپے خصوصی فنڈدیا ہے اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت اللہ کو بھی اتنا ہی فنڈ جاری کیا ہے۔وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ چترال میں محتلف منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ جاری ہونے والا ہے اور لوگ بہت جلد حقیقی تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کالج کے تعمیر و ترقی میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ بعد میں انہوں نے بھی دیا رکا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی خان، صدر تاجر یونین چترال شبیر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر عمیر نواز اور محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے کالج کے طلباء میں بھی مفت پودے تقسیم کرکے ان پر زور دیا کہ وہ ان پودوں کو ضرور اپنے گھروں، کھیتوں اور زمین میں لگاکر جنگلات بڑھانے میں حکومت کے ساتھ مدد کریں۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں