پاکستان کا طبی میدان میں ایک اور کارنامہ پاکستان نے کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا گیا، کامسیٹس نے جلی ہوئی جلد کے

تبادلے کے لیے مصنوعی جلد تیارکرلی،کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے 2 ہزار روپے میں سستی کٹ تیار کی،پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا، پاکستان میں 500 سے زائد تحقیق و ترقی کے ادارے کام کر رہے ہیں لیکن ان میں باہمی روابط نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی نژاد 70 برطانوی سائنسدان پاکستان آئے ہیں ان سے 3 اہم امور پر بات کریں گے، اس اقدام سے ہم برطانیہ میں 200 سے زائد سائنسدانوں کے ساتھ رابطے میں آگئے ہیں، یورپ اور امریکہ میں بھی اسی قسم کے ورکنگ گروپ قائم کیے جارہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا تجربہ اپنے ملک منتقل کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کی صرف دالیں درآمد کیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close