راولپنڈی (پی این آئی) پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث میچ کا آخر کار ٹاس ہو گیا تاہم وقت ضائع ہونے کے باعث میچ نو 9 ، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیاہے اور پاور پلے 3 اوورز کا
ہوگا۔راولپنڈی میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیاکیونکہ آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکارہو گیا تاہم اب فیصلہ کیا گیاہے کہ میچ کو 9 اوورز تک محدود کر دیا جائے ۔ میچ 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان ، احمد سیفی عبداللہ، عاقف جاوید ، عماد بٹ ، آصف علی ، فہیم اشرف، حسین طلعت ، کولن انگرام ، ڈیویڈ میلان ، محمد موسیٰ ، کونل منرو، رضوان حسین ، لوک رونچی ، رومان رئیس ، سیف بدر ، فل سالٹ ، ڈیل سٹین ، اور ظفر گوہر شامل ہیں ۔ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شان مسعود، موئن علی ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ، عمران طاہر ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، وین ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، روسووو، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر ، جیمز وینس ، زیشان اشرف شامل ہیں ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں