عورتوں کا عالمی دن :وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت وہ تمام اقدامات کرے گی جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیںَ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے عزم کے

اعادہ کا دن ہے، ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، ہمارے پیغمبرﷺ نے بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواتین ہرشعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کومنوارہی ہیں، ہماری خواتین نے عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیت کو منوایا ہے ،خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، خواتین کو یکساں مواقع اور سازگار ماحول پیدا کرکے ہی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ آج پوری دنیا خواتین کے حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے ۔ مردوں کے شانہ بشانہ چلتی خواتین کو ان کے حقوق، احترام دینے کے لیے 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ 1908ء میں نیویارک میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے کام کی نوعیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور اپنے حقوق تسلیم کرائے جس کے اعزاز میں دنیا میں پہلی بار یوم خواتین امریکا میں 28 فروری 1909ء کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا اہتمام امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے کیا تاہم بعد میں اقوام متحدہ نے 1975ء میں باقاعدہ طور پر 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے نام سے منسوب کردیا جس کے بعد سے آج تک ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں