خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ نے ناقابل یقین اعلان کر دیا گیا

جنیوا(پی این آئی)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیغام میں کہا گیا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھرمیں مرد حضرات خواتین کے حقوق کے محافظ بن جائیں۔جنیوا سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں سمیت کئی خودمختار

تحریکیں سرگرم ہیں، یہ سب خواتین کے حقوق میں پیش رفت اور صنفی مساوات کی خواہاں ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ 1977 سے شروع ہونے والی اس تحریک میں بہت کچھ حاصل کیا جا چکا ہے مگر اب بھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔‎دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیصل آباد کی خواتین عورت مارچ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ فیصل آباد کی خواتین نے عورت مارچ کیخلاف مارچ شروع کر دیا ہے جس میں انہوں نے بورڈز اٹھا رکھے ہیں جب پر لکھا ہے “اللہ کی تخلیق اور مرضی بھی اسی کی”۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مرکزی جمیعت اہل حدیث کے زیراہتمام خواتین نے عورت مارچ کیخلاف مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے دین اسلام کی جانب سے دیئے گئے حقوق پر اطیمنان کا اظہار کیا اور بے پردہ خواتین کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ انکا کہنا تھا کہ بے حیائی نہیں چلے گی کیونکہ دین اسلام کے اصول پر چل کر ہی بہترین زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ مارچ میں شریک سو سے زائد خواتین نے اسلام کو کامل دین ہونے کا پیغام دیا اور اپنے مرضی کے حقوق ماننگے والی خواتین کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا باپردہ خواتین کی دل آزاری نہیں کرنے دینگے۔ عورت مارچ روک کررہیں گے۔ دوسری جانب خواتین کے عالمی دن پر گوگل نے اپنا ’’ڈوڈل‘‘ تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گوگل نے ڈوڈل کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے جس میں خواتین کی صلاحیتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں اُجاگر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 1908ء میں نیویارک میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے کام کی نوعیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور اپنے حقوق تسلیم کرائے جس کے اعزاز میں دنیا میں پہلی بار یوم خواتین امریکا میں 28 فروری 1909ء کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا اہتمام امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے کیا تاہم بعد میں اقوام متحدہ نے 1975ء میں باقاعدہ طور پر 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے نام سے منسوب کردیا جس کے بعد سے آج تک ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close