جہلم(طارق مجید کھوکھر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حلقے کی عوام کی وجہ سے بہت عزت ملی، حلقے کا ہر فرد ان کے لیے محترم ہے اور قابلِ عزت ہے۔ حلقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے اور بہت جلد ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس
وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ صحت کے مسائل کے حل کے لیے نئے ڈاکٹر تحصیل پنڈ دادنخان میں تعینات کیے گئے ہیں۔ پنڈدادنخان کی سڑکیں جو تباہ حال تھیں بہت سے روڈز پر کام شروع ہو چکا اور جو رہ گئیں ہیں ان پر بھی بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلہ پر ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل طور پر قابو پا لیں گے اور تحصیل بھر بلکہ حلقے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا سب سے بڑا مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے اور جہلم کوترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے اور یہ مقصد بہت جلد حاصل کر لیں گے۔ تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے بھی نیچے سکول اور کالجز ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور موجودہ سکول اور کالجز کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں