لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے’عورت مارچ‘میں شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ’عورت مارچ‘میں متنازع نعرے نہیں ہونے چاہئیں’میرا جسم میری مرضی‘کی جگہ ’’میری زندگی میرا حق ‘‘ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔تفصیلات
کےمطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہےہیں کہ میں عورت مارچ کےحق میں ہوں یانہیں؟ اور کیا میں ’عورت مارچ ‘میں شرکت کروں گی نہیں ؟تو میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں عورت مارچ کے حق میں ہوں اور کل عورت مارچ میں ضرور شرکت کروں گی کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے ،ابھی بھی بہت سی ایسی چھوٹی بچیاں ہیں جنکی کم عمری عمر میں شادیاں ہوتی ہیں،ایسی خواتین اوربچیاں ہیں جو زیادتی کا شکار ہوتی ہیں،خواتین کو تعلیم اور کام کرنے کے یکساں مواقع فراہم نہیں ہوتے،میں بطور خاتون پارلیمنٹرین خواتین حقوق کی بڑی مضبوط وکیل ہوں اور خاتون ہونے کی وجہ سے عورت مارچ کے حق میں ہوں ۔حنا پرویز بٹ نے کہاکہ کل عورت مارچ میں شرکت کروں گی لیکن میری عورت مارچ کے منتظمین سےعاجزانہ التجاہےکہ کچھ متنازع سلوگنز ہیں،اِن کو تبدیل کر دیں تو بہت مناسب ہو گااورعورت مارچ میں بھی کوئی بھی متنازع سلوگنز (slogans) نہیں ہونے چاہئیں،جیسے “میرا جسم،میری مرضی” کی جگہ ’’میری زندگی،میرا حق‘‘ سلوگن(slogan) ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گول پر فوکس کرنا چاہئے اور ہمارا گول ہے خواتین کے حقوق تو پھر ہمیں کسی تنازعے میں پڑے بغیر مارچ میں کوئی ایسا سلوگن نہیں رکھنا چاہئے جو قابل اعتراض ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں