لاہور (پی این آئی) کامیڈی کنگ امان اللہ خان کے انتقال کے بعد ان کی تدفین کے معاملے پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی نے تدفین کیلئے جگہ دینے سے انکار کردیا تھا ، بعد ازاں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے خود جا کر تدفین کا مسئلہ حل کرایا، اس سارے معاملے پر اب امان اللہ
مرحوم کی صاحبزادی زرغون امان اللہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔زرغون امان اللہ نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’کسی نے یہ نہیں کہا کہ چونکہ امان اللہ خان سٹیج پر کام کرتے تھے اس لیے ان کو قبرستان میں جگہ نہیں دی جائے گی، ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، یہ فیک نیوز ہے، ہم تین قبروں کی جگہ لینا چاہتے تھے کیونکہ ہم مزار بنانا چاہ رہے تھے لیکن سوسائٹی والے کہہ رہے تھے کہ ایک بندے کے لیے تین قبروں کی جگہ نہیں مل سکتی، بس یہی معاملہ تھا جسے وزیر اطلاعات نے حل کرایا۔‘پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی انچارج میجر (ر) حنیف کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی تدفین کیلئے قبر کی جگہ نہ دینے کی باتیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، سوسائٹی میں قبروں کی ترتیب گھروں کے نمبروں کے حساب سے ہے ، امان اللہ کی قبر ترتیب سے ہٹ کر بنائی جارہی تھی ۔انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے کو مسئلہ بنا کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں