پاکستانی معیشت کیلئے اربوں ڈالرز کا فائدہ، یورپی یونین کا پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ ، خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) یورپی یونین میں جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستان کیلئے خوشخبری آگئی ہے، یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، یورپی یونین میں پاکستان کیلئے منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی اور مراعات جاری رہیں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں

بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت 2024 میں ختم ہوگی۔ پاکستان کیلئے جی ایس پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے یورپی یونین کا اجلاس گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ فیصلے تحت یورپی یونین میں پاکستان کیلئے مراعات جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی گئی۔جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جی ایس پی پلس سے مستفید ہونے کیلئے برآمد کنندگان برآمدات کا دائرہ وسیع کریں۔ جی ایس پی پلس کیلئے یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کی شرائط پرعمل کیا۔ جی ایس پی پلس کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے پر وفاقی اورصوبائی اداروں کے شکر گزار ہیں۔ اسی طرح مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات پر خصوصی توجہ دی رہی ہے اور چیلنجز کے باوجود معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت شرح نمو میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مثبت علامت ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور آنے والے مہینوں میں کئی بڑی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں