اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیرمواصلات کی ایک اور بڑی کامیابی، ریونیو میں 66 فیصد اضافہ کردیا، 28ارب84 کروڑکااضافہ ہوا جبکہ منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کابینہ میں ڈیرھ سال کی
کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس میں وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 28ارب84 کروڑکااضافہ کیا جبکہ منصوبوں میں خودبرد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مواصلات کی وزارت میں احتساب کاعمل کیا جا رہا ہے، احتساب کےعمل سے،11ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مذکورہ وزارت نے اپنے تمام تر منصوبےبروقت مکمل کر لئے ہیں۔مراد سعید نے گذشتہ ماہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں این ایچ اے کے ریوینو میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 ماہ میں اب تک این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا، ریونیو میں اضافہ سابق حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے، جس بعد موجودہ حکومت میں کل ریونیو 65ارب 28 کروڑ 24 لاکھ ہوگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی جبکہ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور غیر قانونی طور پر قبضےمیں لی گئی اربوں مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار بھی کرائی گئی۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا تھا ادارے کو خود کفیل بنانے کےبزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ واضع رہے کہ قبل ازیں دسمبر 2019 میں بھی وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے اور کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں