اسلام آباد (پی این آئی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اڑھائی سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران تیل کی قیمت میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 49 ڈالر 82 سینٹ مقرر کر دی گئی ہے۔ 2017 کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2017
کے بعد پہلی بار 50 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے آگئی ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ 2017 میں پٹرول کی قیمت 71.3روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 79.9 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل44 روپے مقرر کیا گیا تھا ۔ مگر اب پاکستان میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور پیٹرول کی قیمت 111.6 ، ہائی سپیڈ ڈیزل 122.26 جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل 77.51 روپے پرفروخت ہو رہا ہے۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں مزید گرنے کے بعد پاکستان میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمت کے باعث پاکستان میں بھی اس کے اثرات آسکتے ہیں ۔ حکومت کو بھی چاہیئے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ اگر اس طرح حساب لگایا جائے تو پاکستان میں پٹرول 27 روپے سے بھی کم فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے . واضح رہے 27 فروری کو بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سامنے آئی تھی،جس سے خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ایک سال قبل قیمت 75 ڈالر فی بیرل تھی جو اب 52 ڈالر 45 سینٹ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں حکومت اگر خام تیل پر ٹیکس ہی کم کردے تو عوام کو بڑا ریلیف مل جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں