لاہور(پی این آئی) لاہور قلندرز کے سینئر بلے باز محمد حفیظ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے۔قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حفیظ نے فواد احمد کا سامنا کیا اور پہلی ہی گیند پر شین واٹسن کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین
لوٹے،یہ حفیظ کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 23واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جس کے ساتھ وہ زیادہ بار صفر پر آئوٹ ہونے والے ملکی بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر آگئے،کسی پاکستانی کی جانب سے اس فارمیٹ میں زیادہ بار صفرپر آئوٹ ہونے کامنفی ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جواب تک 27مرتبہ بغیر کوئی سکور بنائے آؤ ٹ ہوئے ہیں ، عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل 25 بار اس خفت سے دوچار ہوچکے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 24 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے،فاسٹ باؤلر سہیل تنویر 22مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں ،قومی اوپنر احمد شہزاد16مرتبہ اپنے نام کے آگے انڈہ درج کروا کر پوویلین لوٹے، آل رائونڈر عماد وسیم اور وہاب ریاض 15،15 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہوئے ہیں ،خرم منظور بھی14مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں ،شعیب ملک ،عمر گل اور یاسر عرفات13،13مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے،فاسٹ باؤلر، شاداب خان اورمحمد سمیع 12،12مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،جارح مزاج بلے باز آصف علی اورسابق آ ل راؤنڈر اظہر محمود11،11مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے۔سابق ویسٹ انڈین بلے با زڈیون سمتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 28مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں