اسلام آباد (پی این آئی)رواں ماہ 8تاریخ کو عورت مارچ ہونے جا رہاہے لیکن اس سے پہلے ہی ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی لڑائی نے سوشل میڈ یا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور عورت مارچ کے انعقاد کے حوالے سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہاہے ۔اس
معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی رد عمل دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ’عورت مارچ ‘کے تحفظ کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں ۔اگر مولانا خادم حسین رضوی اور مولانا عبد العزیز کو نفرت کی تبلیغ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے توایک پر امن گروپ کو بھی ان کا نظریہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے ،ہم ان کے نظریات سے اختلاف کر سکتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں