نادیہ افگن بھی خلیل الرحمان قمر کیخلاف بول پڑیں،اہم درخواست کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اداکارہ نادیہ افگن نے فیس بک پر خلیل الرحمان قمر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کر دی،مختلف شوبز شخصیات درخواست کی حمایت میں میدان میں آگئے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے تجزیہ نگار ماروی سرمد کو گالیاں دیں جس پر شوبز کی نامور

شخصیات شہزاد رائے، سید جبران، نبیل قریشی اور عفت عمر نے ٹویٹر پر برہمی کا اظہار کیا، عفت عمر نے کہا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کے سکرپٹ پر کام کرنے کے لیے معافی مانگتی ہیں اور انہیں واقعی اس بات کا افسوس ہے، شہزاد رائے نے کہا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے کہ میرا جسم میری مرضی، میرا جسم ہے تو مرضی بھی میری ہی ہو گی کسی اور کی تو نہیں، لائف سکلز بیسڈ ایجوکیشن کلاسسز میں بچوں کویہی سکھایا جاتا ہے کہ وہ خود کو ہراساں ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں۔سید جبران نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا کہ ایک مرد ایک خاتون کے لیے لائیو نیوز چینل پر اس طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال کر رہا ہے اور کسی نے اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا، جب یہ کلپ پوری دنیا میں دکھایا جائے گا تو دنیا کو پتا لگ جائے گا کہ ہم کتنے ’’مہذب‘‘ ہیں

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں