کورونا وائرس کے 6نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں کورونا وائرس کا شکار افراد میں سے دو کا تعلق اٹلی سے، دو کا روس سے، ایک کا جرمنی سے جبکہ ایک کا تعلق کولمبیا سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس آہستہ آہستہ متحدہ عرب

امارات کو اپنے نرغے میں لے رہا ہے۔معروف عرب اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا شکار 6 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن کے بعد امارات میں مہلک وائرس سے متاثرہ امراد کی مجموعی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 افراد ایسے ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہو کر واپس جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وائرس زدہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ان کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب اماراتی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والا کورونا وائرس 70 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق چین میں مہلک وائرس نے مزید 31 افراد کی جان لے لی، وائرس سے متاثرہ ایران میں مزید 11، جنوبی کوریا میں 5 اور امریکہ میں 4 مریض دم توڑ گئے، اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے جس سے مزید 851 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب اور یوکرائن بھی وائرس سے تازہ شکار ہونے والے ممالک میں شامل ہو گئے۔دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں پھیلنے والا نوول کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں منتقل ہو رہا ہے اور اب تک 73 ممالک مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد دم توڑ گئے، تمام ہلاکتیں وائرس کا گڑھ سمجھا جانے والے صوبہ ہوبی میں ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں ایران میں وائرس کے باعث مزید 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے، مزید 835 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2336 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں مزید 66، بھارت میں 5، بحرین میں 49 اور برطانیہ میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، برطانیہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں مزید 851 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد تعداد 5186 ہو گئی، 5 مزید ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔کینیڈا میں 3 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 27 ہو گئی ہے۔ اسی طرح اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1835 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 52 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چین کے علاوہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10134 اور ہلاکتیں 166 ریکارڈ کی گئیں۔ جاپان میں 254 کیسز اور 12 ہلاکتیں، جرمنی میں متاثرین کی تعداد 157 ہو گئی، فرانس میں 130 افراد متاثر ہیں اور تین ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ادویات ساز کمپنیوں کے سربراہان اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور وائرس پر قابو پانے کے لیے تجاویز پر غور کیا، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما یا خزاں کے آغاز تک مہلک وائرس کا علاج دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں