اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے محنت لگن اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے، موجودہ سال لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا،نوجوانوں کو کاروباری شعبوں میں مواقع دینے پر کام کر رہے ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنانا
ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملک کے معروف بینکاروں کے وفد نے ملاقات کی، گورنر سٹیٹ بینک،مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کے اعلی حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پرمشیر خزانہ اور معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بینکاری کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔وزیراعظم نے بینکرز کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے محنت لگن اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروباری شعبوں میں مواقع دینے پر کام کر رہے ہیں،نوجوانوں کومعاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کےقابل بناناہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پوری توجہ کاروبار میں آسانیوں پر ہے، بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور ایس ایم ایز کو فروغ دینا چاہتے ہیں،2020لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کا سال ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں