اسلام آباد (پی این آئی) اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اوآئی سی سمٹ بلائی ، کل مقبوضہ کشمیر سمیت ایل اوسی پرجاؤں گا اور ساری صورتحال کو خود دیکھوں گا۔ پھر جامع جائزہ رپورٹ تیار کرکے اوآئی سی میں پیش کروں گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے
نما ئندہ خصوصی اوآئی سی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی کو کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد سے آگاہ کیا، کشمیریوں کی اپنی قراردادیں بھی مسئلہ کشمیر پر موجود ہیں۔نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ معاملہ سنجیدہ ہے وزراء خارجہ کا اجلاس بلایا جائے۔نمائندہ خصوصی اوآئی سی نے کہا کہ پاکستان کے مطالبے پر اوآئی سی سمٹ بلائی، 75 رکن ممالک اوآئی سی میں پاکستان کے کشمیر پر مئوقف کی حمایت کرتے ہیں۔ اوآئی سی کی کشمیر کیلئے کوششیں جاری رہی گی۔کل مقبوضہ کشمیر سمیت ایل اوسی پر جاؤں گا اور ساری صورتحال کو خود دیکھوں گا۔ پھر جامع جائزہ رپورٹ تیار کرکے اوآئی سی میں پیش کروں گا۔ کشمیر حیثیت تبدیلی پر پاکستان نے اوآئی سی سمٹ بلانے کا مطالبہ کیا، پاکستان کو کشمیر کو اہمیت دیتا ہے اس لیے اوآئی سی سمٹ بلائی جارہی ہے۔ 40سال سے اوآئی سی میں مسئلہ کشمیرکے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ 1994ء میں کشمیر ایشو پر اسپیشل رابطہ گروپ بنایا گیا تھا۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں، 5 اگست 2019ء کے بعد بھارتی اقدامات زیر بحث لائے گئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی بدولت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق شدت سے پامال ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیانات اس بات کے ثبوت ہیں کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے تمام متعلقہ ادارے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر متحرک ہوں، خطہ کے امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا ضروری ہے۔ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں