لندن (پی این آئی) عابد شیر علی کو لندن میں منعقدہ تقریب کے دوران شدید نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑ گیا، کمیونٹی ایوارڈ کی تقریب کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب ایک شخص نے رہنما ن لیگ کو چور قرار دے کر ان سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر عابد
شیر علی کو لندن میں منعقدہ تقریب کے دوران شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں کمیونٹی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ تقریب کے دوران جب ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوا تو عابد شیر علی کو ایوارڈ دینے کیلئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ اس دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب ایک شخص نے اسٹیج پر آ کر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔مذکورہ شخص نے عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چوروں سے کسی صورت ایوارڈ نہیں لیں گے۔ جس پر ہال حاضرین کے شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیر علی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر عابد شیر علی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اور اختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر حاضرین پھر مشتعل ہو گئے اور رہنما ن لیگ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ تقریب کے آرگنائزرز نے نے الزام عائد کیا ہے کہ عابد شیر علی کیخلاف نعرے بازی کرنے والے لوگوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، جو تقریب کو خراب کرنے کیلئے وہاں آئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں