مرحوم شخص کو نوٹس جاری کرنے پر نیب کا موقف بھی آگیا

سکھر (پی این آئی) قومی احتساب بیورو کی طرف سے دنیا سے رخصت ہوئے شخص کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیاگیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب اس پر نیب کی وضاحت بھی آگئی اور بیورو نے اپنا نوٹس بھی واپس لے لیا۔نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا کہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ، ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے خلاف انکم سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کیں ، اس دوران یہ پتہ چلا کہ خورشید شاہ سپننگ ملز لمیٹڈ میں پارٹنر ہیں اور یہ ایس ای سی پی میں سید علی نوازشاہ سمیت دیگر کے نام رجسٹرڈ ہے ، اس سلسلے میں سید علی نوازشاہ سمیت شاہ سپننگ ملز لمیٹڈ کے تمام پارٹنرز کو نوٹس جاری کیاگیا کہ اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں، تاہم نیب سکھر کو یہ معلوم نہیں تھا کہ سید علی نوازشاہ وفات پاچکے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر سید علی نوازشاہ کی طلبی کا نوٹس فوری طورپر واپس لے لیاگیا ۔ چیئرمین نیب نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جامع تحقیقات کریں اور ایسی غلطی پر ذمہ دارکو سزا ملنی چاہیے ۔ اعلامیہ سامنے آنے پر اجمل جامی نے لکھا کہ “خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کی طلبی کے فوری بعد اس طرح نیب نے اپنا طلبی کا نوٹس واپس لے لیا اور یہ نیب سکھر کے علم میں نہیں تھا کہ سید علی نوازشاہ وفات پاچکے ہیں، اور طنزکرتے ہوئے لکھا” نیب بہت فعال ہے”۔سینئر اینکر پرسن حامد میر نے لکھا کہ” نیب کو شرم آنی چاہیے “۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں