دبئی (پی این آئی)کرونا وائرس کا خدشہ، ایمریٹس ائیر لائن نے اپنے ملازموں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق دبئی ایمریٹس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تر ملازموں کو چھٹی دی جائے۔ اس حوالے سے انھوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ہم نے تمام تر اہلکاروں کو ای میل
بھیج دی ہیں، ملازمین کوجو چھٹیاں دینے کا کہا جا رہا ہے وہ رضاکارانہ طور پرہیں، کوئی چھٹی لینا چاہتا ہے یا نہیں یہ انکا فیصلہ ہوگا۔واضع رہے کہ ایمریٹس گروپ جو سرکاری املاک کی کمپنی ہے اوروہ ایمریٹس ایئر لائن کو اپنے اثاثوں میں شمار کرتا ہے، مارچ کے اختتام میں اس میں اکیس ہزار سے زائد کیبن عملہ، چار ہزار پائلٹس سمیت ایک لاکھ سے زائد ملازمین موجود تھے۔اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عملہ کو ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہمارے لئے فی الحال ایک خاص چیلنج کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے پورے برانڈز میں کاروبار میں قابل پیمانہ سست روی دیکھی ہے، اس لیے ہمارے کام کرنے کے انداز میں بھی لچک کی ضرورت ہے۔ ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی غیر آپریشنل کرداروں میں ملازمین کو بلا معاوضہ رخصت کی پیش کش کررہی ہے اور یہ آپریشنل عملے کو پیش کر سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں