لاہور(پی این آئی) نوازشریف بیمار ہیں یا نہیں؟ پی ٹی آئی کی دو خواتین ڈاکٹرزآمنے سامنے آگئیں، کون مخالفت کر رہا ہے اور کون حمایت؟ دلچسپ صورتحال ۔۔مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی بیماری پرمعاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد آمنے
سامنے آگئیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری فکس میچ ہے، ذمہ داروں کو بےنقاب کیا جائے گا، جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج بھی ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئندہ ہفتے نواز شریف کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت، برطانیہ کو خط لکھے گی اور اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل واضح کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے لیے تجویز موصول ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے خط لکھنے جارہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے متعلقہ ادارے کو خط لکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وفاقی حکومت اپنا لائحہ عمل آئندہ ہفتے واضح کرے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ فکس میچ تھا جو مختلف میڈیا ہاؤسز کے ساتھ کھیلا گیا تھا، سنسنی پھیلا کر بریکنگ نیوز دے کر یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ اگر حکومت نے نواز شریف کو اجازت نہ دی تو ان کی جان جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تاثر کو پیدا کرنے میں جو، جو ملوث ہے انہیں بے نقاب کریں گے۔ دوسری جانب وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل درست تھی، مجھے پنجاب کے ڈاکٹرز کی ٹیم پر اعتماد ہے، ڈاکٹرز نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی دیکھ کر رپورٹ بنائی، میں آج بھی ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں