اسلام آباد: (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے ڈٹ گئے۔ انہوں نے قیمتیں کم نہ کرنے کی ایڈوائس ماننے سے بھی انکار کر دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ چاہتا تھا پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔ وزیراعظم نے
آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ مسترد کر دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے براہ راست ہدایات دیں۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدوں کے نتیجے میں منی بجٹ کا خدشہ تھا۔ وزیراعظم کی ذاتی مداخلت سے منی بجٹ نہیں آنے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت پہلے ہی غریب کو لوٹ چکی ہے، غریب کا مزید استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم ہوں گی، قیمتوں میں کمی کے لئے جس حد تک جانا ہو گا جاؤں گا، ملک سے مہنگائی کم کر کے دکھاوں گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں