اسلام آباد (پی این آئی ) اینکر پرسن اسامہ غازی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر سے پاکستان کے ساتھ چال چل دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے اسامہ غازی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ اسی سلسلے میں امریکی وزیر تجارت نے وفد کے ہمراہ
پاکستان کا دورہ کیا ۔امریکی تجارتی وفد کے سامنے پاکستان نے تین مطالبات رکھے ۔ پہلے مطالبے میں کہا گیا کہ فری ٹریڈ کی جائے گی، دوسرا مطالبہ کیا گیا کہ جی ایس ٹی پلس سے پاکستانی مصنوعات کو آسانی سے رسائی دی جائے گی ۔ جبکہ تیسری مطالبے میں ٹریڈا ینڈ انوسٹمنٹ معاہدے پر بات ہوئی۔ جس میں سے کوئی مطالبہ بھی تسلیم نہ کیا گیا ۔ مگر امریکا نے صرف اپنے حق میں فیصلہ کیا اور کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔جس سے فائدہ پاکستان کو تو ہوگا ہی مگر امریکی کمپنی یہاں سے منافع اپنے ملک لے کر جائیں گی جس سے امریکا کو فائدہ ہوگا۔ امریکی صدر نے بھارت کا دورہ کیا ، اس دورے کو متوازی کرنے کے لئے امریکی وزیرتجازت نے پاکستان کا دورہ کیا۔ امریکہ نے چال چلی اور پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں بڑھائی۔ اسامہ غازی کا کہنا ہے کہ تمام ملک اپنے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں پاکستان بھی یہی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی ہر مشکل میں مدد کرتا ہے ۔ اب چین نے پاکستان کو ایک لاکھ بتخیں دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ٹڈی دَل کے فیصلوں پر حملے کو روکا جا سکے ۔ پاکستان بھی چین کے شانہ بشانہ چلتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں