راولپنڈی(پی این آئی): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں پشاور نے کامیابی حاصل کی اور لاہور قلندرز ایک بار پھر جیت کا کھاتا کھولنے میں ناکام رہے۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور میچ کو 12 اوورز تک
محدود کردیا گیا تھا۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف ملا۔پشاور زلمی کے ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34 ، 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیوئس گریگورے 16 ، کامران اکمل 14 اور لیام لیونگ اسٹون نے 5 رنز بنائے۔کپتان ڈیرن سیمی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وہاب ریاض 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور کی جانب سے دلبرحسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ وائسی 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بناسکے۔کرس لن 30 اور سمت پٹیل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیوس گریگوری نے 4 جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 8 بجے شروع ہونا تھا تاہم وکٹ اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں