شمالی کوریا، کورونا وائرس پہلا مریض، حکمران، کم جانگ ان، نے گولی سے اڑا دیا

پیانگ یانگ (پی این آئی) عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے پہلے مصدقہ مریض کوحکمران کم جانگ ان کے حکم پر گولی مار دی گئی ہےتا کی مرض کو ملک میں پھیلنے سے روکا جا سکے، بین الاقوامی اخبارانٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا میں کرونا وائرس

کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی خاطر مبینہ طور پر حکمران کم جانگ اُن کے حکم پر کرونا وائرس کے پہلے مصدقہ مریض کو گولی مار دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سیکرٹ بیجنگ نامی ایک سوشل میڈیا کمنٹیٹر نے جو خود کو چینی امور کا ماہر بتاتا ہے، یہ بتایا ہے کہ مریض کو گولی ماری گئی ہے۔ اس خبر کی مزید تفصیلات آ رہی ہیں اور ابھی تک مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اس ہفتے کے شروع میں یہ خبریں آئی تھیں کہ شمالی کوریا کے ایک افسر کو کرونا وائرس کے قرنطینہ نے نکل کر ایک عوامی حمام میں جانے کے جرم میں گولی مار دی گئی تھی۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کا دعویٰ ہے یہ افسر گزشتہ دنوں چین سے واپس آیا تھا اور اسے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کا سرکاری طور پر یہ موقف ہے کہ وہاں ابھی تک کرونا وائرس کا ایک بھی مصدقہ مریض موجود نہیں ہے، گو وہاں چند افراد پر شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات پائی جا رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کوشمالی کوریا نے مطلع کیا ہے کہ اس نے شبہ ہونے پر 141 افراد کا معائنہ کیا تھا مگر تمام کیس منفی نکلے۔ جبکہ جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنے بے نامی ذرائع کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے کیس پائے گئے ہیں جن میں سے کچھ مہلک بھی تھے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شمالی کوریا نے چین کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں اور تمام ٹرانسپورٹ روک دی ہے۔ شمالی کوریا آنے والے غیر ملکیوں کو تیس دن تک قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی سفارت کاروں اور عالمی تنظیموں کے عملے کو اپنی نقل و حرکت دارالحکومت پیونگ یانگ تک محدود رکھنے کا پابند کیا گیا ہے۔یہ بھی خبریں گرم ہیں کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے شمالی کوریا کے حکمران کم جانگ اُن نے عوام سے دوری اختیار کر رکھی ہے اور وہ گذشتہ ماہ کے اواخر سے دکھائی نہیں دیے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں