اسلام آباد میں زوردار دھماکا

اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں واقع کچہری کے قریب اچانک دھماکا ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کے سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کم از کم ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، جب کہ متعدد وکلا اور سائلین معمولی طور پر متاثر ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close