موبائل فون، انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اور سروس آج رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ ڈیٹا سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبا کے آن لائن تعلیمی امور، کاروباری لین دین اور مختلف آن لائن خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close