سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

 

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں *92 ڈالر* کے بڑے اضافے کے بعد یہ *4,424 ڈالر* تک جا پہنچی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں *9,200 روپے* کا اچانک اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت *4 لاکھ 64,762 روپے* مقرر کی گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت *7,888 روپے* بڑھ کر *3 لاکھ 98,458 روپے* ہو گئی ہے۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی *8,023 روپے* اور فی 10 گرام چاندی *6,878 روپے* پر فروخت ہو رہی ہے۔

یہ اضافہ اس کے بعد دیکھنے میں آیا ہے جب گزشتہ دو دن قبل عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔ اس وقت سونے کی بین الاقوامی قیمت میں 47 ڈالر فی اونس اور مقامی قیمت میں 4,700 روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close