اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق بڑا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں نمایاں اضافہ کرنے کی تجاویز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں۔ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال سکتا ہے۔ ای سی سی کو پیش کی گئی اہم ترین تجویز — ’’آپشن ٹو‘‘ — کے مطابق او ایم سی مارجن میں 1.63 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیلر مارجن میں 1.79 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






