خاتون وزیر کا گرمجوشی سے صدر کو بوسہ، نئی بحث کی بنیاد بن گیا

پیرس (پی این آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا

کاسٹیرا کی طرف سے گرمجوشی سے دیا جانے والا بوسہ تنازعے کی وجہ بن گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ خاتون وزیر نے تقریب میں صدر کو بہت ہی گرم جوشی کے ساتھ پکڑ کر ان کی گردن پر بوسہ دیا جبکہ صدر نے بھی انہیں اسی طرح سے پکڑا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون نے بھی خاتون وزیر

کو بوسہ دیا جبکہ فرانس کے وزیراعظم گیبریل اٹل بھی وہاں موجود تھے جو کہ منہ موڑ کر دوسری طرف دیکھنے کا بہانہ کرتے دکھائی دیے۔۔۔۔ سب سے پہلے اس تصویر کو شائع کرنے والے فرانس کے میگزین نے اس بوسے کو عجیب کہا اور دعویٰ کیا ہے خاتون وزیر اوڈیا کاسٹیرا اپنی طرف توجہ مبذول کرنا پسند کرتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close