بیجنگ(پی این آئی)کورونا وائرس کووڈ-19 کی وبا اس وقت پوری دنیا کے لئے ایک سنگین چیلنج بنی ہوئی ہے۔مئی کے آخر تک چائنیز مین لینڈ پر وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 83017 تھی۔ جن میں سے 78307 مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ ہوئے۔ 4634 افراد ہلاک ہوئے اور صحت یاب ہونے
والوں کی شرح 94.3 فیصد رہی۔وائٹ پیپر میں عارضی علاج گاہوں کو کامیابی کی کلید اور جدید حل قرار دیا گیا۔ووہان شہر میں 16 عارضی علاج گاہیں یا فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے۔ ان مقامات پر 14000 سے زائد بستروں کی سہولت موجود تھے۔ ان مراکز نے مخلتف مریضوں کی ابتدائی تشخیص اور بعدازاں علاج کے حوالے سے معاونت فراہم کی۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس مشکل وقت میں چین نے وبا کے خلاف اپنی جدوجہد کے حوالے سے اتوار کے روز ایک وائٹ پیپر شائع کیا جو دنیا کو وبا کے خلاف لڑنے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس وائٹ پیپر میں چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 کی وبا پر قابوپانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا احاطہ کیا گیا۔روایتی چینی ادویات کی مدد سے چین بھر میں کووڈ-19 سے متاثرہ 92 فیصد مریضوں نے افاقہ حاصل کیا۔ طبی مشاہدے ، معتدل ، اعتدال پسند ، سنگین اور انہتائی سنگین نوعیت کے مریضوں کی درجہ بندی کی گئی اور اسی مناسبت سے روایتی چینی طب اور علاج کا پروٹول مرتب کیا گیا اور چین بھر میں لاگو کیا گیا۔سب سے متاثرہ صوبے حوبے میں وبا سے متاثر 90 فیصد مریضوں کو روایتی چینی ادویات کے استعمال سے صحت نصیب ہوئی۔کووڈ-19 کی وبا سے متاثرہ مریضوں کو علاج کے دوران ایسی چیزیں جو انشورنس پالیسی کے تحت کوور نہیں تھیں کے لئے مقامی، صوبائی اور مرکزی حکومت کی جانب سے خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی۔ 31 مئی تک ، تصدیق شدہ انفیکشن والے 58000 مریضوں کے میڈیکل بل بنیادی میڈیکل انشورنس کے ذریعہ نمٹائے گئے تھے ، جس پر مجموعی طور پر 1.35 بلین یوآن (تقریبا$ 190 ملین ڈالر) خرچ ہوئے یہ رقم فی کس 23000 یوآن بنتی ہے۔ انہتائی شدید نوعیت کے مریضوں میں سے اکثریت کے علاج پر اوسط لاگت 150000 یوآن سے زائد رہی ، اور کچھ اہم معاملات میں انفرادی لاگت 1 ملین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو تمام ریاست نے ادا کئے۔چینی صوبے حوبے میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 3000 سے زیادہ کووڈ 19 کے مریض صحت ہوئے۔ان میں سے بہت سارے مریض موت کے دہانے سے واپس لوٹے۔ مثال کے طور پر ، ایک 70 سالہ مریض کو کئی ہفتوں کے طویل علاج کے بعد 10 سے زیادہ طبی کارکنوں نے نہایت محنت سے بچایا تھا۔ اس بزرگ کے علاج پر 1.5 ملین یوآن خرچ ہوئے۔ وائٹ پیپر کے مطابق بزرگ مریضوں کا علاج نہایت صبر آزما تھا۔ ان کو لاحق مخلتف عارضوں کی وجہ سے ڈاکٹروں نے خصوصی طریقے اختیار کئے، ڈاکٹروں نے ہمت نہیں ہاری اور سخت محنت جاری رکھی۔پیشہ
ورانہ زمہ داری اور زندگی کے لئے گہرے احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، طبی کارکنوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا اور وقت کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کیا اور ہر مریض کو بچانے کی کوشش کی۔چین نے اس وبا پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران وبا سے متعلق معلومات جاری کرنے کا سخت، پیشہ وارانہ، مربوط اور مؤثر نظام قائم کیا ۔چین نے مستند اور تفصیلی معلومات کو جلد سے جلد اور مستقل بنیادوں پر جاری کیا ، اس طرح عوامی تشویش کا مؤثر انداز میں جواب دیا گیا اور عوام میں وبا کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔معلومات کو روکنے ، انڈرپورٹ کرنے یا انفیکشن کے واقعات کی اطلاع دہندگی میں تاخیر نہ ہونے کے لئےسخت ضوابط پر عمل کیا گیا۔چین نے سائنس اور ٹکنالوجی کے اہم کردار سے فائدہ اٹھایا ہے اور کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے نتائج کو پوری طرح استعمال کیا ہے۔سائنسی تحقیق ، کلینیکل ایپلیکیشن ، اور فرنٹ لائن وائرس کنٹرول کے مابین اور کاروباری اداروں ، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے مابین قریبی رابطہ نے اس وائرس کے خلاف جنگ
کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے۔چین نے کلینیکل ٹریٹمنٹ ، نئی ادویات اور ویکسین ، جانچ کی تکنیک اور مصنوعات اور وبائی امراض جیسے پروگراموں میں ہنگامی تحقیقی اور ترقیاتی پروگرام شروع کیے اور پروگراموں میں ملک بھر میں تحقیقی وسائل کو فروغ دیا۔سائنسی تحقیق اور ترقی کو کلینیکل ٹریٹمنٹ اور وبائی کنٹرول کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ، جس میں بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔چین نے طبی امداد کے لئے 29 ٹیمیں 27 ممالک میں بھجوائیں اور 31 مئی تک 150 ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کو امداد کی پیش کش کی تھی۔چین نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو مجموعی طور پر پچاس ملین نقد امداد کی دو کھیپیں فراہم کیں۔اس نے چین میں ذاتی حفاظتی سازوسامان کی خریداری اور فراہمی کے ذخائر کے مراکز کے قیام میں بھی ڈبلیو ایچ او کی مدد کی ، اور اس نے کوویڈ -19 یکجہتی رسپانس فنڈ کو ملک میں رقوم اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کی۔چین میں مقامی حکومتوں ، کاروباری اداروں ، غیر سرکاری تنظیموں اور افراد نے مختلف چینلز کے ذریعہ 150 سے زائد ممالک اور خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو مواد عطیہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں