بارشوں کا سلسلہ شروع، کہاں کہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، جھکڑ چلنے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جہلم میں صبح کے وقت ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔۔۔بلوچستان کے شمال مشرقی و جنوبی اضلاع، وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و گرم ہے۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔۔۔

close