آئندہ 24 گھنٹے موسم کہاں شدید گرم اور کہاں بارش کے چھینٹے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47

ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ جبکہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکانظاہر کیا گیا ہے ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز  سبی اور دادو میں درجہ حرارت  46، موہن جودڑو، خیرپور، ڈی جی خان میں 45، رحیم یار خان، سکھر، اوکاڑہ، نوابشاہ کوٹ ادو، خانیوال، ڈی آئی خان، دالبندین میں 44، مظفر آباد 42، لاہور 41، اسلام آباد، پشاور 39، کوئٹہ 38، کراچی 35 اور گلگت میں 31 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close