کراچی، شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) کل بدھ کے روز سے یکم جون تک کراچی شہر میں ممحمہ موسمیات نے شدید گرمی کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویو سے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔۔۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں

موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close