لندن (پی این آئی) پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے عمران خان، ان کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان اور بھانجے حسان نیازی کو رہا
کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ میرے بچوں قاسم اور سلیمان کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک پر ہمیں تشویش ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے عمران خان سے ملاقاتوں اور بچوں کے ساتھ ان کی ہفتہ وار فون کال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔۔۔۔جمائما گولڈ سمتھ نے دعویٰ کیا کہ جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور وہ اب مکمل اندھیرے میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔۔۔۔ جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا
ہے۔۔۔۔ وکلا کو عمران خان کو صحت سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔۔۔۔۔ جمائما گولڈ سمتھ نے عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان بھانجے حسان نیازی کے اگست 2023 سے فوجی حراست میں ہونے کا ذکر بھی کیا۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد پرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کو قید میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔۔۔۔ جمائما سمتھ نے جبری حراست کے معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جون میں جاری کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان، ان کی بہنوں اور بھانجے کی فوری رہائی اور اپنے بیٹوں سے رابطے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں