پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سینئر مشیر شاہ فرمان نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں شاہ
فرمان نے کہا ہے کہ سینیئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔۔۔۔شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔۔۔۔سابق گورنر شاہ فرمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کرتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں