ضلع کرم، 2 قبائل میں تصادم، 11 جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دو قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے

ہیں۔۔۔۔ ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتالوں پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔۔پولیس نے بتایا ہے کہ علاقے میں پولیس اور سیکیوریٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close