پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے

گئے پی ٹی آئی کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 اکتوبرکوڈی چوک پراحتجاج کے پیشِ نظرپنجاب کے اضلاع میں ہونے والے احتجاج منسوخ کردیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ترجمان کا کہنا تھاکہ مینڈیٹ چور حکمران ظلم اورسفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے۔۔۔۔۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر

کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔۔۔۔ایس سی او اجلاس کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں فوج تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close