سوات، 10 غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب بم دہماکہ

سوات (پی این آئی) ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس

وین 10 سے زائد ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھی۔۔۔۔ دھماکے میں تمام سفیر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔۔۔۔۔۔ تمام سفیر چیمبر آف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے۔۔۔۔۔ غیر ملکی سفیروں میں روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا کے سفیر شامل تھے۔۔۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفیروں میں تاجکستان، قازقستان، ایران اور دیگر سفراء بھی شامل تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close