اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے وفاقی حکومت نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی100کے قریب آئی پی پیزکیساتھ بات چیت جاری ہے، منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیزکا رویہ لچکدار ہے، بات چیت مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔۔۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے منافع میں کتنی کمی ہوگی ابھی ورکنگ جاری ہے تاہم 5 آئی پی پیز کو بند کیا جا رہا ہے، ضروری نہیں تمام آئی پی پیز سے گفتگو کے نتائج کا اعلان ایک ہی بارکردیاجائے۔۔۔۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکے ساتھ بات چیت مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں