جان کا خطرہ، امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت

بیروت (پی این آئی) امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی

وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔۔۔ دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔۔۔۔ ہفتے کو اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جبکہ حزب اللّٰہ کی جانب سے 90 راکٹ جواب میں داغے گئے۔۔۔۔ اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈرز سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close