فوج کے ساتھ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے خواہشمند ہیں، رؤف حسن نے پارٹی پالیسی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے  فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے، ہماری پوزیشن ہمیشہ یہی رہی کہ ہم ان کے ساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں، فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے۔۔۔۔ وائس آف امریکا کو انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ امید اور دعا ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے، ہماری پوزیشن ہمیشہ یہی رہی کہ ہم ان کے ساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں، ہمارے

دروازے ان کے ساتھ بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مفاد میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بات چیت اشد ضروری ہے، فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے، فوج کے ساتھ بات چیت بھی آئین کے دائرہ کار میں ہوگی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close