علی امین گنڈاپور نے ایسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا

پور نے ایسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت پر عمران خان کو تشویش ہے، وہ ملک کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں، کمیٹی بھی بنائی، ہم بانیپی ٹی آئی کے فیصلے کے پابند ہیں، اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کروں گا، نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔۔۔۔ان کا کہنا تھاکہ بات چیت کے ٹی او آرز تو ہونے چاہئیں، اپنے تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے، تحفظات پر بات ہو گی تو مسئلہ حل ہو گا، میں ایک آفیشل پوزیشن پر ہوں، میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں، بات

چیت ہوتی رہتی ہے لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس چیز بن کر نہیں نکلی۔۔۔۔وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ حکومت کہتی ہے ہم سے مذاکرات کرو لیکن ہم کہتے ہیں کہ تم تو حکومت ہو ہی نہیں، جب ان سے بات کریں گے تو ہم بھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولیں گے، کے پی کے سے ہمیشہ بریک تھرو ہوا ہے آگے بھی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close