شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

 اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق وکیل اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا

گیا ہے۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کی رات کو جاری کیے گئے اعلان کے مطابق پارٹی کے نظم کی کھلی خلاف ورزی کی بنیاد پر شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت منسوخ کی گئی ہے۔۔۔۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ شیر افٖضل مروت کو بیان بازی میں حدود و قیود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔۔۔۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے اقدامات کی وجہ سے پارٹی کے امیج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔ اس لیے شیر افضل مروت کے حالیہ بیانات اور ان کے خلاف شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے

کمیٹی نے ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منظوری لی گئی ہے۔۔۔۔کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ شیر افضل مروت ایک معزز شخصیت ہیں انہیں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے حاصل کی گئی قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور نئے سرے سے الیکشن لڑنا چاہیے۔۔۔۔اس اعلان پر پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخظ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close