تازہ ترین

جماعت اسلامی کا دھرنا، حکومت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا

راولپنڈی (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت

میں دھرنے کو حکومت ہٹاؤ تحریک میں بدلنے کا عندیہ دیدیا۔۔۔۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی جو مطالبات کر رہی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہیں، صنعتوں سے تعلق رکھنے والے وفد کو دھرنے میں خوش آمدید کہتا ہوں، صنعتکاروں کا دھرنے میں آنا ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا حکومت کو کہا ہے کہا ہے کہ ہمیں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے دکھائے، جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، اربوں

روپے معاہدوں کی صورت میں لوٹے جا رہے ہیں، جس کی مدت پوری ہو گئی ہے حکومت اس کے معاہدے ختم کرے۔۔۔۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا آئی پی پیز کے معاہدے پر جب تک نظرثانی نہیں ہو گی دھرنا ختم نہیں ہو گا، جب آپ اپنے فری پیٹرول، بجلی ختم کریں گے، بڑی گاڑیاں چھوڑیں گے تو حالات بہتر ہوں گے، بجلی کی قیمت ہر صورت لاگت کے مطابق کرنا ہو گی، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کا بڑا حصہ جمع کرایا ہے، جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں