اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟ شیر افضل مروت نے گذشتہ روز فواد چوہدری کو بھاگتی ہوئی ہتھنی قرار دیا تھا جس کے جواب میں فواد چودری نے سوال کیا ہے کہ حادثاتی طور پر جیتنے والوں نے سیاست میں کیا حصہ ڈالا ہے؟
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہااسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟ شیر افضل مروت نے گذشتہ روز فواد چوہدری کو بھاگتی ہوئی ہتھنی قرار دیا تھا جس کے جواب میں فواد چودری نے سوال کیا ہے کہ حادثاتی طور پر جیتنے والوں نے سیاست میں کیا حصہ ڈالا ہے؟
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی۔۔۔ شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں تھی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں