سیشن عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا کی پٹائی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر

خاور مانیکا پر حملہ کر دیا۔۔۔۔جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں۔۔۔۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے خاور مانیکا کو احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے۔۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ

اسلام آباد کے جج عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے بغیر اپنے چیمبر میں چلے گئے تھے۔۔۔۔عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close